کریمنل ریکارڈ رکھنے والے پولیس اہلکاروں سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ کا اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس پر 50,50 ہزار روپے جرمانہ عائد

منگل جون 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) سپریم کورٹ نے کرمنل اور خلاف ضابطہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں سے متعلق کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس پر 50,50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ،،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل اور خلاف ضابطہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں سے متعلق کیس میں سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس کے جواب داخل نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئیسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس پر 50,50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ،،عدالت نے حکم۔

(جاری ہے)

دیا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس آئندہ سماعت تک بہر صورت جواب داخل کرائیں, جبکہ۔اس۔موقع پر عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے اعلی پولیس افسران کے خلاف انکوائری رپورٹس طلب کر رکھی ہیں گریڈ 18 سے اوپر کے 35 پولیس افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں, سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر پر خلاف قانون بھرتیوں کا الزام عائد ہیگذشتہ سماعت پر بھی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب کے لیے مہلت طلب کی تھی