نگران وزیر صحت ڈاکٹر سعدیہ کا سول اسپتال کراچی کا اچانک دورہ

منگل 12 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سندھ کی نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعدیہ رضوی نے سول اسپتال کراچی کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی ،ڈاکٹرز اور متعلقہ اسٹاف کی حاضری اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال کراچی ڈاکٹر توفیق نے صوبائی وزیر کو اسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سول اسپتال میں مریضوں کے لئے تمام جدید سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جو معیار میں کسی بھی نجی اسپتال سے کم نہیں ۔نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعدیہ رضوی نے سول اسپتال کے ویسٹ ڈسپوزل یونٹ کا بھی دورہ کیا اور اسپتال کے فضلے کو جدید انداز میں تلف کرنے کے عمل کی تعریف کی ۔صوبائی وزیر نے ڈاکٹرز ، اسٹاف اور مریضوںسے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کا حکم دیا ۔#

متعلقہ عنوان :