پہلی عید اسپیشل ٹرین منگل کو کراچی سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی

مسافروں کو لیکر جانے والی اسپیشل ٹرین براستہ ملتان ،لاہور اور راولپنڈی بدھ کی شام پشاور پہنچے گی

منگل جون 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاکستان ریلورے کی جانب سے عید کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک جانے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین منگل کو دن 11:00بجے کراچی سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی 1200سو مسافروں کو لیکر جانے والی اسپیشل ٹرین براستہ ملتان ،،لاہور اور راولپنڈی بدھ کی شام پشاور پہنچے گی جب کہ دوسری ااسپیشل ٹرین بدھ کی صبح 11:00بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی منگل کو اسپیشل ٹرین کی روانگی کے موقع پر بدمزگی دیکھنے میں آئی اور مسافر یہ شکایت کررہے تھے کہ انہیں ٹکٹ آسانی سے نہیں ملے ۔

بلکہ انہوں نے گھر پہنچنے کے لیے زائد پیسے ادا کر کے ٹکٹ حاصل کیے بعض مسافروں نے الزام عائد کیا ریلوے پولیس کے بہت سے اہلکار جنہوں نے پہلے سے ٹکٹ حاصل کرلیے تھے وہ ٹکٹ بلیک کررہے ہیں اور ہر ٹکٹ پر ہزار روپے سے زائد پیسے لے رہے ہیں بدھ کو کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ اور بزنس کلاس کی بوگیاں بھی لگائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عید اسپیشل ٹرین کی روانگی کے موقع پر سٹی اسٹیشن پر معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا اور لوگ اس کوشش میں تھے کہ کسی بھی طرح وہ ٹکٹ حاصل کرلیں ۔لیکن بہت سے مسافر بلیک سے ٹکٹ خریدنے میں بھی ناکام رہے اور و ہ بذریعہ بس اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے بس اسٹاپ کا رخ کررہے تھے ۔واضح رہے کہ منگل کو پشاور روانہ ہونے والی ٹرین میں مسافروںکی گنجائش 970 کے قریب تھی تاہم 1200افراد سفر پر روانہ ہوئے ۔#