عام انتخابات2018: تحریک لبیک (یا رسول اللہ)نے راولپنڈی شہر اور کینٹ میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں ، وفاقی دارالحکومت میں اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

منگل 12 جون 2018 21:22

عام انتخابات2018: تحریک لبیک (یا رسول اللہ)نے راولپنڈی شہر اور کینٹ میں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) تحریک لبیک (یا رسول اللہ) پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لئے راولپنڈی شہر اور کینٹ میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے علاوہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی ڈویثرن میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت تحریک لبیک یارسول اللہ ڈویژن بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے ڈویژنل میڈیاکوآرڈی نیٹرمولانا محمد عبداللطیف قادری کے مطابق ضلع اسلام آباد حلقہ این اے 52 سے چوہدری رضوان احمدسیفی،حلقہ این اے 53سے غازی افنان بلوچ ، حلقہ 54سے ملک محمدساجد اعوان، ضلع اٹک حلقہ این اے 55سیڈاکٹرمحمد نعیم اورانجینئر حفیظ اللہ علوی، حلقہ این ای56سے سیدفیصل گیلانی ،ضلع چکوالاین ای64سے سیدتصدق منظور شاہ ،حلقہ این اے 65سے پیرمیجریعقوب سیفی ، ضلع جہلم حلقہ این ای66سے محمد تنویر خالد،سید نعمان شاہ اورحلقہ این اے 67سے ثاقب الخیری اور عاطف قریشی جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 1سے بختیار ایڈووکیٹ اور محمدعمر ایڈووکیٹ،پی پی 2سے سیدطاہرعلی شاہ،پی پی 3محمد راحت ایڈووکیٹ ،پی پی 4انجینئرحفیظ اللہ علوی اور مولانا حافظ محمود اختر،پی پی 5سیداحسن محمود شاہ،پی پی 21سیدتصدق منظور شاہ ،پی پی 22سیدحسنین محمودشاہ ،پی پی 23ملک محمدتنویر،پی پی 24حافظ عبدالغفور،پی پی25پیرسیدعرفان امیر شاہ بخاری،پی پی26ملک وزیر اور عبدالاحد اورملک شوکت اور راجہ عرفان الیاس کیانی ،پی پی 27 سے عمران حیدر اور ثاقب الخیری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیںانہوں نے کہا کہ تمام امید وار اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کیلئے اپنا پروگرام مرتب کریں گے۔