Live Updates

بنوں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل،سکروٹنی کا عمل

این ای35 کیلئے کل 20، چار صوبائی حلقوں کیلئے 71 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

منگل 12 جون 2018 21:25

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ، بنوں کے قومی حلقہ این ای35 کیلئے کل 20جبکہ چار صوبائی حلقوں کیلئے 71 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے صوبائی حلقہ پی کے 87 پر 17 ، حلقہ پی کے 88 پر 12 امیدواروں ، صوبائی حلقہ پی کے 90 پر 18 اُمیدوار انتخابی دنگل میں اتر آ ئے ہیں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی پی کے 89 پر جمع کئے گئے جہاں کل 24اُمیدواروں نے داخلہ کیا ہے این اے 35 کیلئے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، ملک ناصر خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کی یاسمین صفدر ، پاکستان مسلم لیگ ن کے انجینئر اختر علی خان ، تحریک تحفظ پاکستان کے ولی داد خان ، جمعیت علماء اسلام (س) مفتی اسلام نور ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ملک شوکت اللہ خان ، جماعت اسلامی کے صفت اللہ خان ، سابق ایم پی اے سید حامد شاہ ،پی پی پی کے ملک محمد اشفاق خان ، محمد روشان ایڈووکیٹ ، پاک سرزمین پارٹی کے عبدالصمد خان ، ، صفدر اقبال شاہ ، عرب خان ،امین اللہ، زاہد دُرانی ، انعام اللہ اور لیاقت علی خان، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 87 پر سابق صوبائی وزیر شیر اعظم خان وزیر ، فخر اعظم وزیر،پاکستان تحریک انصاف کے ملک زاہد اللہ خان ، اے این پی کے تیمور باز خان ایڈووکیٹ ، جمعیت علماء اسلام (ف) سابق ایم پی اے قاری گل عظیم خان ، مولانا احمد اللہ حقانی ، ملک اکبر علی خان ، جمعیت علماء اسلام (س) مفتی اسلام نور ، پاکستان پیپلز پارٹی کے فرزند علی خان وزیر، قومی وطن پارٹی فہیم آزاد وزیر ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے اخترعلی خان ،کفایت رسول وزیری ، یوسف خان ، نمبر علی خان ، محمد انور خان ،انعام الرحمن اور عرب خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیںحلقہ پی کے 88 پرجے یو آئی (ف) کے زاہد اکرم دُرانی ، پاکستان تحریک انصاف کے پختون یار خان ، جماعت اسلامی کے سید اختر علی شاہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کی یاسمین صفدر ،قومی وطن پارٹی کے فرمان اللہ خان ، جنید الرشید خان ،پیپلز لیبر بیورو کے صدر رمضان خان ، شیر محمد خان ، جاوید خان ، محمد رائیس خان ، نعمان اللہ خان ، عرفان اللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کئے حلقہ پی کے 89 پر جے یوآئی (ف) کی طرف سے ملک شیرین مالک ، سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان ، قومی وطن پارٹی کے عدنان خان وزیر ، پی پی پی کی مہر سلطانہ ،ڈاکٹر پیر صاحب زمان ، عرفان اللہ ، نعیم خان ، حزب اللہ خان ، صفدر اقبال شاہ ، محمد ابرار خان ،عمر زالی خان، سلیم الرحمن ، تحصیل خان ، کمال خان ، حافظ حسین احمد ، عمر جان ، ملک دل نواز خان ، وقار خان مندیو، عبدالولی خان، یوسف خان ، سابق ایم پی اے سید حامد شاہ ،ملک شوکت اللہ خان ، اصغر علی ، محمد ادریس خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اسی طرح حلقہ پی کے 90 پر سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی ، سابق ایم پی اے اعظم خان دُرانی ،پی ٹی آئی کے ملک ناصر خان، ملک عدنان خان ، حاجی جہانگیر خان ، اے این پی کے حاجی عبدالصمد خان ، پاکستان پیپلز پارٹی منور خان ،قومی وطن پارٹی فرید اللہ خان ، حمید خان ایڈووکیٹ ، انجینئر اسفندیار خان ، آصف الرحمن،ڈاکٹر عبدالرئوف قریشی ،مطیع اللہ خان ، لیاقت علی خان ، محمد سلیم خان فرہاد اللہ خان اور صفدر اقبال شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کئے جس کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور پہلے روز بیشتر اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو کر منظور کئے گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات