بلوچستان عوامی پارٹی کی وجہ سے بعض مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکیں ، مذہب اورقوم کے نام پرتعصب کی دیواریں کھڑی کرنے والوں کا شکست اب مقدربن چکاہے، بیان

منگل 12 جون 2018 21:25

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی سیاسی قوت اورروزبروزفعال ہونے سے بعض مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہے مذہب اورقوم کے نام پرتعصب کی دیواریں کھڑی کرنے والوں کا شکست اب مقدربن چکاہے ان خیالات کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی ضلع قلات کے رہنماء ظہوراحمدلانگو، ماماخان محمدنیچاری اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میںکیاانہوںنے کہاکہ قلات خالق آباد سے صوبائی اسمبلی کے امیدوارمیرضیاء اللہ لانگو، اورقومی اسمبلی سکندرآبادقلات مستونگ کے نشست سے سردارنوراحمدبنگلزئی کی کامیابی عوام کی کا میابی ہوگی بلوچستان عوامی پارٹی ایک ایسی پلیٹ فارم ہے جہاں عوام کوایک قوت بن کرسیاست کرنے کاموقع ملتا ہے جس کے باعث لوگ جوق درجوق اس میں شامل ہورہے ہیں ہماری قیادت بلوچستان کی سنجیدہ سیاسی شخصیات ہے جن کاہردورمیں سیاست میں اہم کرداررہا ہے لیکن سیاسی جاگیرداروں اورمفادپرستوں کویہ سیاسی قوت ہضم نہیں ہورہی ہے جس کے باعث وہ مختلف حوالے سے بے بنیاد پروپگنڈے کرنے میں مصروف عمل ہے ہم عوامی عدالت میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پرجائیں گے اورانشاء للہ 25جولائی کاسورج ہماری کامیابی کی خوش خبری لیکرطلوع ہوگی اورمفادپرست شکست کاسامنا کریں گے۔