جمعیت علماء پاکستان(نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے حیدرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227،جے یو پی سندھ کے نائب صدر ناظم علی آرائیں نے حیدرآباد کے حلقہ پی ایس67سے صوبائی اسمبلی ،جے یو پی حیدرآباد کے صدر محمد رضوان شیخ نے پی ایس66سے صوبائی اسمبلی اور جے یو پی ضلع حیدرآباد کے نائب صدر علامہ قاری طلعت محمود اعوان نے لطیف آباد کے حلقہ پی ایس 65سے صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزگی جمع کرائے

منگل 12 جون 2018 21:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) جمعیت علماء پاکستان(نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے حیدرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227،جے یو پی سندھ کے نائب صدر ناظم علی آرائیں نے حیدرآباد کے حلقہ پی ایس67سے صوبائی اسمبلی ،جے یو پی حیدرآباد کے صدر محمد رضوان شیخ نے پی ایس66سے صوبائی اسمبلی اور جے یو پی ضلع حیدرآباد کے نائب صدر علامہ قاری طلعت محمود اعوان نے لطیف آباد کے حلقہ پی ایس 65سے صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزگی جمع کرائے ہیںآج جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال ہوئی جس میں جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش صاحبزادہ زبیر کے پرپوزل اور سیکنڈر کے ہمراہ پیش ہوئے جانچ پرٹال کے بعد صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیںملک بھر میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے جے یو پی کے دیگر امیدواروں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شریف کے آخری عشرے میںصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرپچھلی20سالوں سے اعتکاف مصروف ہوتے ہیںاس وقت بھی وہ اعتکاف میں مصروف ہیں جس کے باعث ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال میںحاضری کی سعادت ہمیں نصیب ہوئی اللہ کے فضل وکرم اور حبیب کریم ﷺ کے خصوصی نظر کرم کے طفیل کاغزات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں انشاء اللہ جے یو پی الیکشن 2018ء میں حیدرآباد سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی جمعیت علماء پاکستان ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے قوانین کے تحفظ ،نظام مصطفیٰ ﷺ کے عملی نفاذ ،کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے نظام سے نجات اورکرپشن سے پاک پاکستان کے عزم کے ساتھ چابی کے انتخابی نشان پر الیکشن میںحصہ لے رہی ہے اس وقت پوری قوم کا یہی نعرہ سے نظام مصطفیٰ ہی قوم کی تقدیر بل سکتا ہے انشاء اللہ نظام مصطفیٰ کے متوالے کامیاب ہوں گے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین سے غداری کرنے والوں کو قوم مسترد کر دے گی اس موقع پر ناظم علی آرائیں ،ارشاد انصاری ایڈووکیٹ ،محمد طاہر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔