الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے انتخابی امیدواروں کی کل تعداد کی تفصیلات جاری

منگل جون 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے انتخابی امیدواروں کی کل تعداد کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سندھ کو 4 ہزار 972 کاغذات نامزگی موصول ہوئے جن میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ایک ہزار 346 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 3 ہزار 626 نامزدگی فارم شامل ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر 76 اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 213 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں کے لیے 110 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔