صوبائی الیکشن کمیشن نے نصرت سحر عباسی کی دوڑیں لگوادیں

منگل 12 جون 2018 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمیشن نے نصرت سحر عباسی کی دوڑیں لگوادیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پرکاغذات کی اسکرونٹنی کے لیے طلب کیے جانے پرالیکشن کمیشن پہنچیں تو عملہ کی جانب سے بدھ کوآنے کا کہہ کرواپس کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

فنکشنل لیگ کی نصرت سحرعباسی نے بتایا کہ کل کی جگہ آج بلا یا گیا،جب بروقت پہنچ گئی تو معذرت کرلی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں باہر ہوتی تو کیا ہوتا شہر میں تھی اس لیے بغیرشیڈول بلانے پربھی جلدی آگئی میرے پاس کوئی سرکاری گاڑی نہیں ہے۔ میری محنت کی وجہ سے ترجیحی فہرست میں پارٹی نے میرا نام شامل کیا ہے۔