متحدہ مجلس عمل سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے کراچی سے امیدواران کی حتمی فہرست مرتب کرلی

منگل 12 جون 2018 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے کراچی سے امیدواران کی حتمی فہرست مرتب کرلی۔ کراچی سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر جماعت اسلامی ،3جے یوپی اور2پر جے یوآئی ف کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔کراچی سے سندھ اسمبلی کی 23نشستوں پر جماعت اسلامی،15جے یوآئی ف،5جے یوپی اور ایک پراسلامی تحریک کا امیدوار نامزدکئے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی این اے 256،راشد نسیم این اے 254اورحافظ نعیم الرحمن این اے 250پر محمد حسین محنتی این ای247،تاجر رہنما زاہد سعید این اے 244،ڈاکٹر اسامہ رضی 243پر اسداللہ بھٹو این اے 242،سیف الدین این اے 245جبکہ لئیق خان این اے 251پر این اے 253 پر منعم ظفر خان،252 پر عبدالمجید خاصخیلی،249 پر سید عطا اللہ شاہ،240 پر عبدالجمیل خان پر بھی جماعت اسلامی کیامیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جے یوآئی ف کے قاری عثمان این اے 248جبکہ این اے 246سے مولانا نورالحق امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔جے یو پی کے مستقیم قریشی این اے 255،سلیم حسین این ای241اور علیم خان غوری این اے 239سے امیدوار نامزدکئے گئے ہیں،جماعت اسلامی کے الطاف پٹنی پی ایس 88،ممتاز سہتو 89،توفیق الدین صدیقی 93،منصور فیروز پی ایس 97پر یونس بارائی پی ایس 100،محمد قطب 102،جنید مقاطی 103،ظہور جدون پی ایس 104 پر فضل الرحمن پی ایس 107،سید عبدالرشید پی ایس 108،فیصل غفار109 اور سفیان دلاور پی ایس 111پر،عبدالرزاق پی ایس 120،خالد صدیقی 124،فاروق نعمت اللہ 126 پرحافظ نعیم الرحمن پی ایس 129اور نسیم صدیقی پی ایس 130پرجے یو آئی ف کے حافظ حمد اللہ حقانی پی ایس 87،میر احسان اللہ 90،مولانا احسان اللہ ٹکروی پی ایس 91 پر،مولانا غیاث پی ایس 99،محمد اسلم غوری 106،قاری عثمان پی ایس 114پرمولانا عمر صادق پی ایس 116،حبیب رازق 121اور عبدالباقی پی ایس 125سے ایم ایم اے کے امیدوار نامزدکئے گئے ہیں۔

جے یوپی کے علیم خان غوری پی ایس 94،رجب علی چشتی 96،صدیق راٹھور پی ایس 127پر، اسلامی تحریک کے سرور علی پی ایس 105سے ایم ایم اے کے امیدوار نامزدکئے گئے ہیں۔