ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلع سجاول میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندگان کا اجلاس، مختلف پروجیکٹس پر غور وخوض

منگل 12 جون 2018 21:28

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون سردار ریاض حسین لغاری کی زیرصدارت دربار ہال میں ضلع سجاول میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون سردار ریاض حسین لغاری کی طرف سے ضلع سجاول میں کام کرنے والی این جی اوز کے پروجیکٹس پر غوروخوض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فلاح و بہبود میں این جی اوز کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی این جی اوز ہیں جن کا وجود غریبوں کے لیئے کسی مسیحا سے کم نہیں۔ انہوں نے این جی اوز کے نمائندگان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر این جی او کا کام مذہب رنگ، نسل اور قومیت سے بالاتر ہوتا ہے ان کی نظر میں سارے کے سارے انسان برابر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غربت کو کم کرنے میں این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے سندھ کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں ضلع سجاول میں غربت کی شرح زیادہ ہے لہٰذا این جی اوز کو چاہیے کہ وہ ضلع سجاول میں غریب لوگوں میں عید پیکیج تقسیم کریں تاکہ غریب فیملیز بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوجائیں۔

اجلاس میں مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں اعجاز میمن ہینڈز، عادل لغاری پی ایف ایف، مرچولال این آر ایس پی، آدم ملک ایم ای آرایف اور دیگر نے شرکت کی۔