کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقادبہت ضروری ہیں، کوچ غضنفر علی

منگل 12 جون 2018 21:28

کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقادبہت ضروری ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) قومی جوڈو ٹیم کے کوچ غضنفر علی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد بہت ضروری ہیں، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کھیلوں کے گراس روٹ سطح پر اکیڈمیز کا قیام ضروری ہے جس میں نئی نوجوان نسل معاشرتی برائیوں سے روکنے کے لئے کھیلوں کی تربیت دی جائے، انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا کھیلوں کی تنظیموں کو فائدہ اٹھاکر ضلعی سطح پر طلباء و طالبات کے لئے کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں جس میں نیا ٹیلنٹ سامنا آسکتا ہے اس ٹیلنٹ کی بروئے کار لانے کے لئے فیڈریشنز پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی جونیئر تربیتی کیمپ لگا ئے جس میں دو ہفتے کی تربیت دی جائے جس سے کھلاڑیوں کو بہت فائد ہ ہوگا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جوڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جوڈوکے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اور حکومت کو ان کھلاڑیوں کی اس سلسلہ میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جس سے کھلاڑیوں کے مزید حوصلے بلند ہونگے اورکھلاڑی مزید ملک کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :