جشن آزادی جوڈو چمپئن شپ 14 اگست کو کھیلی جائے گی

منگل 12 جون 2018 21:28

جشن آزادی جوڈو چمپئن شپ 14 اگست کو کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء)ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیراہتمام جشن آزادی جوڈو چیمپئن شپ 14 اگست سے شروع ہوگی، ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری غضنفر علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہے اور چمپئن شپ میں دس مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں 50 کلوگرام، 55کلوگرام، 60 کلوگرام، 66کلوگرام، 73کلوگرام، 81 کلوگرام، 90کلوگرام، 100 کلوگرام، پلس 100 کلوگرام اور اوپن ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) عامر بٹ نے منظوری دے دی ہے اور چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے۔