Live Updates

صوابی سے عام شہری کا پیغام ریحام خان کے نام

میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ ریحام خان صاحب آپ جو مرضی کر لیں 2018 میں وزیر اعظم تو عمران خان ہی آئے گا،ووٹر کا پیغام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 جون 2018 21:27

صوابی سے عام شہری کا پیغام ریحام خان کے نام
صوابی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جون 2018ء) :صوابی سے عام شہری کا پیغام ریحام خان کے نام،تحریک انصاف کی قیادت کے دل جیت گیا۔ووٹر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ ریحام خان صاحب آپ جو مرضی کر لیں 2018 میں وزیر اعظم تو عمران خان ہی آئے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔

۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔جب کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے عمران خان کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے یہ کتاب لکھوائی ہے۔اس حوالے سے کہا یہ جا رہا ہے کہ ریحام خان اس کتاب کو الیکشن سے قبل منظر عام پر لانا چاہتی ہیں اور اس بات کا اظہار وہ اپنے منہ سے بھی کر چکی ہیں۔

اس کتاب سے جڑا سے بڑا تنازعہ یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ یہ کتا ب عمران خان کی کردار کشی کے لیے مسلم لیگ ن کی ایما پر لکھی گئی ہے اور اسے الیکشن سے قبل سامنے لانے کا مقصد عمران خان کی ساکھ کو تباہ کر کے انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے۔تاہم اس حوالے سے عوام کی رائے کتنی متاثر ہو گی یا کتنی نہیں اس کی ایک مثال این اے 18 صوابی میں دیکھنے کو ملی ،جب معروف صحافی حبیب اکرم وہاں سروے کرنے پہنچے ،انکے سروے کا مقصد یہ تھا کہ وہ حلقے کی عوام کے سیاسی رحجانات کو جانیں ۔

اس حوالے سے انہوں نے ایک ووٹر سے پوچھا کہ اس مرتبہ اس حلقے سے مسلم لیگ ن جیتے گی یا عمران خان ۔اس پر ووٹر نے کہا کہ اس بات کو چھوڑو میں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں اور وہ پیغام ریحام خان کے نام ہے۔اس ووٹر نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ ریحام خان صاحب آپ جو مرضی کر لیں 2018 میں وزیر اعظم تو عمران خان ہی آئے گا۔اس پر حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کتاب لکھ کر اور اس میں گھٹیا مواد ڈال کر سمجھتے ہیں کہ وہ عوام کی رائے متاثر کر سکیں گے تو وہ سن لیں کہ عوام کی رائے یہ ہے۔

اس پر حبیب اکرم نے اس شہری سے کہا کہ دوبارہ اسی بات کو دہراو تو اس نے دوبارہ یہی کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ ریحام خان صاحب آپ جو مرضی کر لیں 2018 میں وزیر اعظم تو عمران خان ہی آئے گا۔عمران خان کے اس جوشیلے ووٹر کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات