ٹنڈوالہ یار،ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کے عام انتخابات 2018کے لئے 76امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے

این اے 224پر 21، پی ایس 60پر 31جبکہ پی ایس 61پر24امیدوارشامل ہیں کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد امیدواروں کی اسکرونٹی کا سلسلہ شروع

منگل 12 جون 2018 21:44

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کے عام انتخابات 2018کے لئے 76امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے این اے 224پر 21، پی ایس 60پر 31جبکہ پی ایس 61پر24امیدوارشامل ہیں کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد امیدواروں کی اسکرونٹی کا سلسلہ شروع ایک قومی اور دو صوبائی اسیمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے والے امیدواران رٹئیرنگ آفسر سے دفتر پہنچے جس میں این اے 224کی نشست پر پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سید علی نواز شاہ رضوی ، پی ٹی آئی کے علی پلھ، ایس یو پی کے امیر علی تھیبو ،مجلس وحدت المسلمین کے عنایت رضوی ، پی ایس 60پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ رضوی ،ڈویزن صدر سید علی نواز شاہ رضوی ، ایس یو پی کے امیر علی تھیبو ، پی ٹی آئی کے علی پلھ، کشور کمار ، رٹئیرنگ آفسر کے سامنے پیش ہوئے جہاں رٹئیرنگ آفسر نے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کے نامزدگی فارم بحال کردیئے ۔

(جاری ہے)

بعد اذاں پی ایس 60پر نامزد پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ضیاء عباس شاہ رضوی نے میڈیا سے بات چیت کرکے کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کو شکست نظر آرہی تھی اس لئے اس نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا ۔ الیکشن میں حصہ لینا ہر شخص کا جمہوری حق ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی10سالہ دورا قتدار میں عوام کی بھرپور خدمت کی اور تاریخ ساز ترقیاتی کام کروائے پیپلز پارٹی کے امیدوار کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اتریں گے اور عوام کاکردگی بنیاد پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی کروائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہونے والے انتخابات میں عوام کو سرپرائز دے گی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی ۔

اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی ، وائس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی ، کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔