سکھر، ناریجو برادری کا بااثر افراد اور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 12 جون 2018 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) خیرپور کے علاقے کوٹ میر محمد کے رہائشی ناریجو برادری کے مرد و خواتین نے برادری کے بااثر افراد اور متعلقہ تھانے کی پولی کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل خواتین نے مقدس کتاب ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اس موقع پر ناریجو برادری کے افراد شہزادہ،لعل بخش، مسمات کلیاں، رانی خاتون وینگش ناریجو و دیگر کاکہنا تھا برادری کے بااثرافراد ممتاز ،باغ و دیگر نے ہم غریبوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے شکایت پر متعلقہ تھانے کی پولیس کیساتھ ملکر وینگش کے نوجوان بیٹے عبدالقیوم کو جھوٹے کیس میں گرفتار کر دیا پولیس نے گرفتار نوجوان کو نامعلوم جگہ قید کر رکھا ہے رہائی کے لئے بھاری رشوت طلب کر رہی ہے ہمیں خدشہ ہے کہی پولیس جوابداروں کے کہنے پر نوجوان عبدالقیوم کو فل فرائی یا ہاف فرائی نہ کر دے خدرا بااثر افراد اور پولیس کی زیادتیوں کا کانوٹس لیتیہوئے گرفتار نوجوان کو کورہا کرتے ہوئے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :