سکھر،جیکب آباد کے رہائشی کا مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل جون 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) جیکب آباد کے گاؤں گوٹھ اسماعیل کے مکین حبیب اللہ کھوسو نے اہل خانہ سمیت اپنے مغوی بیٹے حافظ الطاف کھوسہ کی بازیابی کے سلسلے میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کے پاچ سال قبل جوابدار محمد ابراہیم ،شاہنواز اور دیگر نے میرے بیٹے حافظ الطاف کھوسو کو اغوائ کر لیا تھا اسکی رہائی کے لئے سولہ لاکھ روپے تعاون طلب کیا تھا جس میں سے ڈھائی لاکھ اداکر دئے تھے لیکن اغوائ کاروں نے میرے بیٹے کو نہیں چھوڑا اور مزید رقم مانگی اغوائ کا کیس درج کرایا لیکن پولیس ابتک نا تو ملزمان کوگرفتار کر سکی ہے اور نا ہی میرے بیٹے کو بازیاب کرا سکی ہے گذشتہ پانچ سالوں سے انصاف کیلئے در در ٹھوکریں کھا رہا ہوں متاثرہ شخص نے بالا حکام سے بیٹے کی بازیابی سمیت اغوائ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :