Live Updates

کوئٹہ،ایک صاف شفاف نظام کے تحت ہر امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کیا ہے، بابر یوسفزئی

اس سلسلے میں پہلے تمام خواہشمند امیدواروں سے درخواست مانگی تھی اس کے بعد درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی گئی اور آخر میں مختلف سروے کے نتائج کے بعد امیدواروں کو مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ نے نامزد کیا ہے،صوبائی صیکرٹری اطلاعات کی پریس کانفرنس

منگل 12 جون 2018 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی صیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے زریعے پارٹی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صاف شفاف نظام کے تحت ہر امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کیا ہے پاکستان تحریک انصاف نے اس سلسلے میں پہلے تمام خواہشمند امیدواروں سے درخواست مانگی تھی اس کے بعد درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی گئی اور آخر میں مختلف سروے کے نتائج کے بعد امیدواروں کو مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ نے نامزد کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جن حضرات کو ٹکٹ نہیں ملے ان کی طرف سے یہ ردعمل ایک فطری عمل ہے ہر جماعت میں ٹکٹ نہ ملنے والے حضرات کی طرف سے یہ رد عمل آتا ہے پاکستان تحریک انصاف نے پورے صوبے میں اچھی شخصیات کے حامل افراد کو ٹکٹ دئیے ہیں انشا اللہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات