سبی میں بھی عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا عمل مکمل، جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع

این اے 259کے 38امیدواروں میں سے پہلے روز 18 جبکہ پی بی 07کے 38امیدواروں میں سے 23امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی

منگل 12 جون 2018 21:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ملک بھر کی طرح سبی میں بھی عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا عمل مکمل، جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع، این اے 259کے 38امیدواروں میں سے پہلے روز 18 جبکہ پی بی 07کے 38امیدواروں میں سے 23امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کاعمل مکمل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیے کل38امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگوکے پاس جمع کرا ئے تھے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میںنواب عالی خان بگٹی ،نوابزادہ میر گزین خان مری ،میر علی مردان ڈومکی،نوابزادہ کوہ یار مری ،میر نصیب اللہ مری،میر شاہ نواز خان مری اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امید وار سید نور احمد شاہ شامل ہیں ، جبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے ریٹرننگ آفیسرمس نائمہ مبین کے پاس کل 38امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میںپی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند،سردارخان رند،سابق صوبائی وزیر میرعبدالماجد ابڑو،پیپلز پارٹی کے امید وار ملک قائم الدین دہپال،میر علی مردان ڈومکی ،میر بابر مرغزانی ،میر بجار خان ،میر مظفر نذر ابڑو،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ملک غلام سرور ہانبھی،یار محمد ،عبدالغفار،امان اللہ میر شیر دل خان مغیری ،نوراحمد شاہ،ماجدہ ابڑو،اور فہمیدہ بی بی شامل ہیںکاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوچکا ہے پہلے روز این اے 259کے 38امیدواروں میں 18امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد منظور ہوگئے جبکہ پی بی 07کے 38امیدواروں میں 23امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد منظورہوگئے جبکہ جانچ پڑتال کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔