راولپنڈی، پولیس مقابلے کے مقدمہ میں نامزد ملزم 9روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس ک حوالے

منگل 12 جون 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے پولیس مقابلے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو 9روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کر لیے گزشتہ روزعدالت نے تھانہ صدر چکوال میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں ملزم ساجد کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ، عدالت نے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم نسیم شاہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26جون،چواہ سیدن شاہ میں بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے مقدمہ میں ملزمان احراف اصغر وغیرہ کیخلاف شہادت طلب کر کے سماعت 25جون جبکہ بارودی مواد برآمد گی کیس میں ملزم شفیع اللہ کیخلاف بھی ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26جون تک ملتوی کردی ۔