راولپنڈی،منشیات کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا کاحکم جاری

منگل 12 جون 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا کاحکم جاری کر دیا گزشتہ روز عدالت نے ائیرپورٹ سے 765گرام آئس برآمد ہونے پر ملزم ریاض اور پانچ سو گرام آئس برآمدہونے پر ملزمہ عابدہ شاہین کو ایک ،ایک سال پروبیشن جبکہ 380گرام ہیروئن برآمدگی کیس میں ملزم ذاکر علی کو 8ماہ قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، تینوں ملزمان کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔