فیصل آباد ریجن کی708 پو لنگ اسٹیشن حساس قرار حساس پولنگ اسٹینز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا ئیں گے

الیکشن کمیشن نے آرمی رینجر طلب کر لی

منگل جون 22:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) فیصل آباد ریجن کی708 پو لنگ اسٹیشن حساس قرار حساس پولنگ اسٹینز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا ئیں گے الیکشن کمیشن نے آرمی رینجر طلب کر لی تفصیل کے مطا بق فیصل آباد ریجن کی708 پو لنگ اسٹیشنز کو حسا س قرار دے دیا گیا جن میں ضلع فیصل آباد کے 645پولنگ اسٹیشن ضلع جھنگ کی169ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی92اور ضلع چنیوٹ کے 130 پو لنگ اسٹیشن حسا س قرار دئے ذرائع کے مطا بق ریجن بھر کے حسا س پو لنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا ئیں گے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے رینجر اور فوج طلب کر لی فیصل آباد ریجن کے لیے فوج اور ینجر کی 19کمپنیاں طلب کی گئی ہیںفیصل آباد ریجن کے لیے ایلیٹ کی 77ٹیمیں اور پنجاب کا سٹیبلری کی 226ریزروز درکار ہو نگی جس کے لیے چیف الیکشن کمیشن کو مرا سلہ جاری کر دیا گیا ۔