(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پر بصارت سے محروم امیدوار کو ٹکٹ دیدیا

منگل 12 جون 2018 22:26

(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پر بصارت سے محروم امیدوار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میںاقلیتوں کی مخصوص نشست پر بصارت سے محروم امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

منیر مسیح کھوکھر والٹن روڈ لاہور کارہائشی ہے اور ان کا پارٹی کی طرف سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے جاری کردہ فہرست میں تیسرا نمبر ہے ۔منیر مسیح کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے پارٹی کا کارکن ہوں۔ قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کرکے پارٹی ٹکٹ دیا۔ اسمبلی میں پہنچ کر اقلیتوں اور بصارت سے محروم افراد کے حقوق کیلئے آواز بلند کروں گا۔