راولپنڈی، ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وا را نہ جا ئزہ اجلاس

اس و قت ڈ ینگی کے کل مر یض 38 ہیں اور پنجاب بھر میں ان مر یضوں کی تعداد21ہے ،محکمہ صحت راولپنڈی میںداخل ہو نے وا لے 886مشتبہ مر یضو ںمیں سی45 نان ڈ ینگی اورمحض01 میں ڈ ینگی وا ئر س کنفرم ہوا ہے،اجلاس کو بریفنگ

منگل 12 جون 2018 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر)صا ئمہ یو نس کو محکمہ صحت کی جا نب سے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وا را نہ جا ئزہ اجلاس میں تمام محکموں کی سر گر میوں کی تفصیل سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا گیا کہ اس و قت ڈ ینگی کے کل مر یض 38 ہیں اور پنجاب بھر میں ان مر یضوں کی تعداد21ہے ۔

ایسے میں تا حال ضلع راولپنڈی میںداخل ہو نے وا لے 886مشتبہ مر یضو ںمیں سی45 نان ڈ ینگی اورمحض01 میں ڈ ینگی وا ئر س کنفرم ہوا ہے تا ہم پر ی مون سون الرٹ کے مد نظر فیلیڈ سر گر میوں کو بڑ ھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مز ید تفصیلات سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا گیا کہ گز شتہ ہفتے پنجاب انفا ر میشن ٹیکنا لو جی بورڈپر ر پو ر ٹ کی جا نے والی سر گر میوںکے مطابق چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ،راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھوہار ٹا ئون (اربن) اور راول ٹائون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلیئنس کے سلسلے میں کل 343ٹیموں نے 30953گھر چیک کئے جن میں سی95 پا ز یٹو نکلے اسی طرح آئوٹ ڈور سرو یلئینس میں185 ٹیموں کی جانب سے 21417سپاٹس چیک کئے گئے جن میں سے 03 پا زیٹو نکلے جہا ں مطلوبہ کاروائی عمل میں لا کر ما حول کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا ر ہے ہیں ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے اس ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلاس میںچیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ چو ہد ری محمد حسین، ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبار، ڈا ئر یکٹر زرا عت خا لد محمود ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سکول ایجوکیشن مسعود احمد، ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر محمد اسلم میتلا ،ڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈ ینگی ڈا کٹر سجاد و د یگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی اے ڈی سی (ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس نے ہدا یت کی کہ ہسپتا لوں میں مطلو بہ ٹر یٹمنٹ و ادویات کی موجو د گی کو یقینی بنا تے ہو ئے محکمہ صحت کی جا نب سے خصو صی فو گنگ اور عوام الناس میں مچھر مار ادویات کا استعمال عام کر وا نے کے لئے ضروری اقدامات بھی کئے جائیں نیز پر ی مون سون میں با ر شوں کی شد ت کے با عث مو سم ڈینگی بریڈنگ کے لئے سا ز گا ر ہو تا ہے اس صو ر تحال سے نمٹنے کے لئے ابھی سے جا مع حکمت عملی تر تیب دے کر تمام محکموں کی ایس او پیز کو ریوائز کر کے ان پر عملدرآمد یقینی بنا یا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :