لاہور ،نیب کے جعلی لیٹرہیڈز کی مدد سے بھاری مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتار

منگل 12 جون 2018 23:12

لاہور ،نیب کے جعلی لیٹرہیڈز کی مدد سے بھاری مالی فوائد حاصل کرنے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) نیب کے جعلی لیٹرہیڈز کی تیاری اور ان کی مدد سے بھاری مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان محمد گلزار، عمران مقصود اور ملک امجد کو لاہور میں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔نیب لاہور کے مطابق ملزمان ڈی ایچ اے لاہور سمیت مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پلاٹوں کی خریدوفروخت کیلئے جعلی کاغذات کی تیاری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

بنائے گئے کاغذات میں جعلی این او سی بھی شامل جن کی مدد سے غیر قانونی طور پر متعدد پلاٹس کی فروخت کی گئے۔ ملزمان نیب کے جعلی اور من گھڑت لیٹرز کے ذریعے نا صرف متعدد زمینیں فروخت کرتے رہے بلکہ کروڑوں روپے بھی کمائے۔ نیب قانون NAO-1999 کے سیکشن (d) -24 کے تحت ملزمان کیخلاف قانونی کاررواء کی گئی۔تینوں ملزمان کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 25 جون تک کا جسمانی ریمانڈ حاصلکر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :