اسلام آباد،الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات سے قبل چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا امکان

آئی جی پنجاب سید کلیم امام جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب خالد گیلانی کو مقرر کئے جانے کی توقع ہے،زرائع

منگل جون 23:12

اسلام آباد،الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات سے قبل چاروں صوبوں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے عام انتخابات سے قبل چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب خالد گیلانی کو مقرر کئے جانے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکرٹریوں اور آئی جیز کی (آج) بدھ تک تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی سکیورٹی کے حوالیسے اجلاس بھی ہونا تھا تاہم چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کے پیش نظر اجلاس اب 14جون کو ہو گا اور اسی حوالے سے نئے چیف سیکرٹریوں اور آئی جیز کو پرسوں کے سکیورٹی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب خالد گیلانی کو مقرر کئے جانے کی توقع ہے اور نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا۔ ۔