نوجوان ڈیزائنرز فادی اینڈ ایمان کے فیشن سٹورکی گرینڈ لانچنگ

ایم ایم عالم روڈ پر پہلے آؤٹ لیٹ کی پروقار لانچنگ، ٹی وی، شوبز اورصحافت سے وابسطہ شخصیات کی شرکت حاضرین نے نوجوان جوڑے کے جدید ڈیزائنز اور کولیکشن کو سراہا، فیشن کی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے، ڈیزائنرزفادی اینڈ ایمان

muhammad ali محمد علی منگل جون 23:15

نوجوان ڈیزائنرز فادی اینڈ ایمان کے فیشن سٹورکی گرینڈ لانچنگ
(لاہور ) نوجوان ڈیزائنرز فادی اینڈ ایمان نے لاہورمیں اپنا پہلا فیشن سٹور متعارف کروادیا۔ایم ایم عالم روڈ پر آوٹ لیٹ کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹی وی شوبزاورصحافت سے وابسطہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی معروف گلوگار علی عباس نے لانچنگ کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر،ایمپرا کے رہنما قیصر شریف ، اینکرپرسن فہد شہباز اور ندیم چوہدری سمیت شوبزاور سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مہمانوں نے فادی اینڈ ایمان کے جدید ڈیزائنز اورکلیکشن کو خوب سراہا اورانہیں مبارکباد پیش کی۔ڈیزائنرزفادی اینڈ ایمان نے کہاکہ وہ اپنے کام اورفن سے فیشن کی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :