کوئٹہ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی دوبھائیوں کے قتل کی شدید مذمت، گرفتاری کا مطالبہ

انتظامیہشہریوں کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فی الفور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں، بیان

منگل 12 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان گزشتہ روز کلی پائند خان میں دو بھائیوں کی المناک شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ڈاکوئوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر درجن بھر سے زائد چوری وڈکیتی ، گاڑی ، موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں رونماء ہوئی ہے بڑھتی ہوئی سٹریٹ کرائم اور سماج دشمن عناصر کی دیدہ دلیری نے شہریوں کو بھی خوف وہراس میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے ۔

آئے روز گن پوائنٹ پر مزدوروں ، تاجروں ، طلباء ، شہریوں سے موٹر سائیکل ، موبائیل نقدی چھینے جارہے ہیں اور مزاحمت کرنے پر انہیں یا تو شدید زخمی کردیا جاتا ہے یا تو ان زندگی سے محروم کردیا جاتا ہے گزشتہ روز بھی ان بھائیوں حافظ رحمت اللہ اور عبید اللہ کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا شہر میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں چوروں ڈاکوئو ں کی جرائم کے وارداتیں دیدہ دلیری سے کرنا اور باآسانی سے فرار ہونا سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا پولیس انتظامیہ شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فی الفور ان جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں ۔

متعلقہ عنوان :