پاکستان کرکٹ ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دے دی، کپتان سرفراز احمد نے 89 اور شعیب ملک نے 53رنز بنائے ، حسن علی اور شاداب خان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

بدھ 13 جون 2018 00:00

ایڈنبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، کپتان سرفراز احمد نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، حسن علی اور شاداب خان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ایڈنبرا میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 204 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

کپتان سرفراز احمد نے 89، شعیب ملک 53 ، فخر زمان 21 اور حسین طلعت نے 18 رنز بنائے ۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بنا کر شکست سے دوچار ہوئی اور ان کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہو گئے ۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے مائیکل لیسٹ نے سب سے زیادہ 38 رنز، کا ئل کوئٹزر نے 31 اور جارج مونسے نے 25 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے بائولنگ کرتے ہوئے شاداب خان اور حسن علی نے 2,2 ، جب کہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔ 

متعلقہ عنوان :