Live Updates

عمران خان جس چارٹرڈ طیارے میں سعودی عرب گئے وہ کس کا تھا۔۔۔

اہم ترین تفصیلات سامنے آگئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جون 2018 11:27

عمران خان جس چارٹرڈ طیارے میں سعودی عرب گئے وہ کس کا تھا۔۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نےکہا کہ جس جہاز میں عمران خان سعودی عرب روانہ ہوئے وہ دو ماہ کے لیے علیم خان نے چارٹر کیا ہے۔ اور یہ بہت مہنگا سودا ہوتا ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ علیم خان کو عمران خان کی اے ٹی ایم مشین بھی کہا جاتا ہے۔ چارٹرڈ طیارے میں سعودی عرب کا دورہ 70 ہزار ڈالر میں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ علیم خان کے دو ماہ کے لیے یہ طیارہ ویسے ہی لیا ہوا ہے ، اس پر وہ جہاں چاہے جا سکتے ہیں لیکن اس پر پاکستانی روپے میں جو خرچ آتا ہے وہ 85 سے 90 لاکھ روپے تک کا ہے۔

عارف نظامی نے مزید کہا کہ خان صاحب جب مدینہ منورہ پہنچے تو انہوں نے احتراماً اپنے جوتے اُتارے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ویسے بھی اس سفر میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان کے ہمراہ تھیں ۔ عارف نظامی نے بتایا کہ اس سے قبل عمران خان پاکپتن شریف ننگے پاؤں ہی جاتے تھے۔  خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ازراہ عقیدت مدینہ منورہ کی سر زمین پر جوتوں کے بغیر قدم رکھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

عمران خان کی ان تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ یہ دیکھ کر عمران خان کے لیے ہمارے دلوں میں عزت اور محبت مزید بڑھ گئی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں نے پہلے کبھی کسی کو ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
عمران خان نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کرتے گزاری۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات