ماضی کی شہرہ آفاق فلم ’’پریڈیٹر 4‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ’ دی پریڈیٹر‘ رواں سال 14 ستمبر کو ریلیز ہوگی

بدھ 13 جون 2018 11:30

ْ لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) اسی کی دہائی میں بننے والی ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’پریڈیٹر‘ کے چوتھے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

خلائی عفریت کی دنیا میں آمد سے متعلق یہ ہالی ووڈ فلم 1987ء میں ریلیز ہوئی تھی جس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے اب اس فلم کا چوتھا حصہ بنایا جارہا ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹوئنٹی سنچری فاکس کی اس فلم کے ہدایت کار شین بلیک ہیں جب کہ اسکرپٹ شین بلیک سمیت دیگر تین رائٹرز نے تحریر کیا ہے۔پریڈیٹرز سیریز کی پہلی فلم ’پریڈیٹر‘ 1987ء میں، دوسری فلم ’’پریڈیٹر 2‘ ‘ 1990ء میں، تیسری فلم ’’پریڈیٹرز‘‘ 2010ء میں ریلیز ہوئی جب کہ چوتھی فلم ’ دی پریڈیٹر‘ رواں سال 14 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :