تیز رفتار بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ،ْ سات افراد ہلاک ،ْ بیس سے زائد زخمی

آگ سے ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر زندہ جل گئے ،ْواقعہ کی تحقیقات شروع

بدھ 13 جون 2018 11:47

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرک اور ٹریلرکے درمیان تصادم کے بعد تیز رفتار بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور20 سے زائدزخمی ہو گئے۔ ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے کھچرو میں ٹرک اور ٹریلرکے درمیان تصادم کے بعد تیز رفتار بس بھی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی ،ْآگ سے ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر زندہ جل گئے جبکہ بس میں سوار 5 مسافر بھی ہلاک اور 20شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا دیاگیا ہے ہلاک ہونے والوں میں 3 تاجر شامل ہیں ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔