کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی

بدھ 13 جون 2018 11:47

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے دوران کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پیانگ یانگ کی دعوت دی تھی ،ْ شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کی۔

(جاری ہے)

کم جانگ ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کیلئے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بہت ضروری تھی تاکہ ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال کو روکا جائے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی جس کے دوران ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :