Live Updates

لودھراں کی سیاست میں بڑی تبدیلی

ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی رہنما پیر اقبال شاہ کا بیٹے عامر اقبال سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 11:48

لودھراں کی سیاست میں بڑی تبدیلی
لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : ن لیگی رہنما پیر اقبال شاہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لودھراں کی سیاست میں اچانک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔لودھراں سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنما پیر اقبال شاہ ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ سے ناراض ہو گئے تھے۔جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیر اقبال شاہ بیٹے عامر اقبال سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔

پیر اقبال شاہ نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔خیال رہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے۔ سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں، ملک کے اس سیاسی ماحول میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں پی ٹی آئی نے حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ہوا کا رُخ عمران خان بنے ہوئے ہیں، یہ تمام وہ سیاسی رہنما ہیں جو الیکشن سے قبل ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر اسی پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں جس کے الیکشن جیتنے کے چانسز زیادہ ہوں۔ گذشتہ کچھ ماہ میں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی کئی وکٹیں اُڑائی ہیں ۔ جس سے مسلم لیگ ن کو سخت مشکل کا سامنا ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اقبال شاہ نے بھی آج پارٹی سے علیحدگی کا اعلان تو کیا ہے لیکن اس کے بعد وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے اس حوالے سے فی الوقت کوئی اعلان نہیں کیا۔

۔مسلم لیگ ن کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں،جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو قومی و صوبائی اسمبلی کے تگڑے اُمیدوار ڈھونڈنے میں شاید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات