سرگودھا شہر کے قومی صوبائی حلقوں سے حقیقی بھائی الیکشن لڑیں گے

بدھ 13 جون 2018 12:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سرگودھا شہر کے قومی صوبائی حلقوں سے حقیقی بھائی الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے تسنیم احمد قریشی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 اور ان کے حقیقی بھائی متعین احمد قریشی پی پی 77 سے پی پی پی کے پلیٹ فارم سے ایکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

لوگوں کا کہنا ہے کہ پی پی پی کے امیدوار سابق ایم پی اے تسنیم احمد قریشی کو صوبائی اسمبلی کے لئے کوئی امیدوار نہیں ملا اس لئے اپنے حقیقی بھائی کو میدان سیاست میں لے آئے۔متعین قریشی کچہری بازار میں صراف تاجر ہیں-