صوابی‘تھانہ کالوخان پولیس نے ایک اور اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل اپنا سگا بھائی نکلا

بدھ 13 جون 2018 12:09

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) تھانہ کالوخان پولیس نے ایک اور اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل اپنا سگا بھائی نکلاتفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ مسمی شاہ نواز خان نے اپنے بیٹے مقتول مراد علی کی قتل اور اساعیل کی مجروحیت کی دعویداری نامعلوم ملزمان پر کی ،اس معاملے میں ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے اس اندھے قتل کیس کا سراغ لگانے اور ملزمان کی گرفتاری آلہٰ قتل کی برآمدگی اصل حقائق سامنے لانے کا خصوصی ہدف دیا ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان کی قیادت میں تفتیشی آفسیر انسپکٹر سید جمیل خان نے ا صل حقائق منظر عام پر لانے پر تفتیش کرتے ہوئے صرف چار گھنٹوں میں معلوم کیا کہ مقتول مراد علی کا قاتل اسکا سکہ بھائی نوید خان نکلا ،مقتول کے والد نے اپنے بیٹے مراد علی کا قتل اور مجروح اسماعیل کی مجروحیت کی دعویداری اپنے سکہ بیٹے نوید خان پر کی ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او کالوخان نگاہ حسین بمع پولیس ٹیم چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :