وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں غریب نادار نظرانداز‘ رمضان وعید پیکج چیئرمین وسیکرٹری ریڈ کریسنٹ کے من پسند علاقہ جات میں تقسیم کردیا گیا

بدھ 13 جون 2018 12:43

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان ریڈکریسنٹ سٹیٹ برانچ آزادکشمیر نے وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں غریبوں ناداروں کو نظرانداز کرکے رمضان وعید پیکج چیئرمین وسیکرٹری کے من پسند علاقہ جات میں تقسیم کردیا گیا ہٹیاں بالا کی عوام عالمی ادارہ کی جانب سے مسلسل جہلم ویلی کو نظرانداز کرنے پر سراپا احتجاج بن گئی وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ماہ رمضان المقدس میں آزادکشمیر بھر کے تمام علاقہ جات میں رمضان وعید پیکج تقسیم کیا گیا جس سے غریبوں وناداروں کو سپورٹ کیا گیا مگر ہٹیاں بالا کے وزیراعظم ہونے کی وجہ سے چیرمین وسیکرٹری نے نظراندازکرتے وہئے پیکج دینے سے انکار کردیا ایل او سی اور ہٹیاں بالا جہلم ویلی کی عوام اس غیر مساونہ سلوک پر عالمی ادارہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ۔