اداکارہ صبور علی نے لاعلمی میں نواز شریف کو ملک کا صدر قرار دیدیا،شرکاء حیرت زدہ رہ گئے

بدھ 13 جون 2018 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) اداکارہ صبور علی نے لاعلمی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملک کا صدر قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور میزبان کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔

(جاری ہے)

شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی انسان کا بچہ مل جائے گا تو شادی کر لوں گی ،ہونے والے شوہر کا تعلق شوبز لائن یا سیاست سے نہیں ہونا چاہیے بلکہ صرف میرا خیال اور مجھ سے محبت کرنے والا ہو جس کو دنیاوی دولت اور حسن کی طلب نہ ہو ۔

صبور علی نے ایک سوال کے جواب میں لا علمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف کو ملک کا صدر قرار دیدیا ۔ جس پر شو میں موجود شرکاء حیرت زدہ رہ گئے ۔ یاد رہے کہ صبور علی اداکارہ سجل علی کی حقیقی بہن ہیں ۔