اداکارہ نور کی بددعا لگ گئی،

ثناء اور انکے شوہر کے درمیان اختلافات شروع

بدھ جون 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) اداکارہ نور کی بددعا لگ گئی،فلمسٹار ثناء اور انکے شوہر کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل اداکارہ نور اور ثناء کے درمیان کسی بات پر سخت لفظی لڑائی ہوئی تھی جس پر نور نے ثناء سے کہا کہ تم حد سے زیادہ زیادتی کر رہی ہو اور اسکی سزا تمہیں ملے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے ک اب اداکارہ ثناء اور انکے شوہر فخر امام کے درمیان کسی بات پر اختلافات ہو گئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے سے بول چال بند کر دی ہے ۔تاہم ثناء نے اس بات کی تردید کی ہے ۔