شعیب ملک ایک بڑے ملکی اعزاز سے محروم رہ گئے
سابق کپتان نے 27گیندوں پر53رنز سکور کیے
بدھ 13 جون 2018 12:32
(جاری ہے)
سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی اور کائیل کوئٹزر نے 53 رنزکا آغاز فراہم کیا، کپتان کائیل نے 31 رنز پر محمد نواز کا شکار بنے، منسی کی وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی وہ 25 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد شاداب خان نے لگاتار دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رچی بیرنگٹن صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کالم میکلوڈ کی اننگز 12 رنز تک ہی محدود رہی۔مڈل آرڈر بلے باز ڈیلان بج نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن محمد عامر نے ان کی مزاحمت 24 رنز پر ختم کردی۔ مائیکل لیسک اور میتھیو کراس نے چھٹی وکٹ کے لیے 43 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے سکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن حسن علی نے کراس کو پویلین بھیج کر اس شراکت داری کا خاتمہ کیا، وہ 13 رنز ہی بناسکے جب کہ مائیکل لیسک 37 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے لیے فخرزمان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 33 رنزکا آغاز فراہم کیا لیکن احمد شہزاد چوتھے اوور میں 14 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔حسین طلعت تیسرے نمبر پر بیٹنگ کےلئے آئے اور فخرزمان کے ساتھ ملکر سکور بورڈ میں صرف 13 رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ فخرزمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے وہ 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کےلئے آئے اور حسین کے ساتھ ملکر 41 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم حسین طلعت 18 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان سرفراز نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 96 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، شعیب ملک 27 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔ کپتان سرفراز نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 89 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔واضح رہے سکاٹ لینڈ نے چند روز قبل ہی انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.