فحش فلمیں دیکھنے کا شوقین 14سالہ نوجوان اپنی ہی بہن کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے لگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ جون 12:51

فحش فلمیں دیکھنے کا شوقین 14سالہ نوجوان اپنی ہی بہن کو جنسی ہوس کا نشانہ ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا دعویٰ کرنے والا بھارت خود اپنی ہی بیٹیوں اور ماؤں کی حفاظت کرنے سے قاصر ہے۔ حال ہی میں بھارت میں سفاکیت سے بھرا ایک ایسا کیس رپورٹ ہوا جس کو سُن کر ہر کسی کو گھن آ جائے۔ بھارت میں غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھنے کے عادی ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنی ہی بہن کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

بہن کے پیٹ میں درد ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ متاثرہ لڑکی دو ماہ کی حاملہ ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایک گاؤں کموتھے کے رہائشی 14 سالہ لڑکے نے اپنی 16 سالہ بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اسے حاملہ کردیا۔ گاؤں کی عدالت نے سفاکیت اور درندگی سے بھرپور اس نوجوان کو جیل منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ پولیس آفیسر سب انسپکٹر پارشورام بھاتوسے کا کہنا تھا کہ ’ملزم اپنے موبائل پر غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا اور اس نے جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے اپنی بڑی بہن کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت بچوں کے والدین مکان کے گراؤنڈ فلور پر قائم دکان میں ہوتے تو ملزم اور اس کی بہن اپنے مکان کی پہلی منزل پر ہوتے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کے حوالے سے والدین کو اس وقت علم ہوا جب وہ اپنی بیٹی کو پیٹ میں درد کے باعث علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے۔ جہاں ڈاکٹر نے لڑکی کا چیک اپ کیا اور بتایا کہ وہ حاملہ ہے، اس کے علاوہ خون کے حاصل نمونے کے ٹیسٹ میں بھی تصدیق ہوئی کہ لڑکی 2 ماہ کی حاملہ ہے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی رکن ہیں جنہوں نے کم عمر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد خاتون پولیس اہلکاروں نے لڑکی سے تفتیش کی، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی گزشتہ 2 ماہ سے اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 14 سالہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالتی حکم پر اسے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔