Live Updates

عمران خان کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو

مفت بری کی بھی انتہا ھے۔۔ خرچےواسطے بندہ وی نال ECL سے فارغ کروا دیا، خواجہ آصف کا عمران خان پر طنزیہ ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 12:57

عمران خان کم از کم عمرہ  تو اپنے پلے سے کر لو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ طیارے پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔عمران خان کو پرائیویٹ طیارے پر سعودی عرب جانے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے لیکن ان کے اصول ابھی سے بدل گئے ہیں۔

عمران خان تو وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف تھے لیکن اب وہ خود ہی شاہانہ انداز کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں۔عمران خان کے ساتھ ان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی موجود تھے۔جن کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے عمران خان کو تین گھنٹے تک ائیرپورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔جب کہ زلفی بخاری کو عمران خان کی اے ٹی ایم بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی متعلق عمران خان کے سیاسی حریف خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا ہے کہ کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو۔

۔ مفت بری کی بھی انتہا ھے۔۔ خرچےواسطے بندہ وی نال ECL سے فارغ کروا کے ۔۔ اینی وڈی چو ل وی شاید ھی کوئی اور ھو۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نجی کمپنی کا جیٹ طیارہ چارٹر کرکے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں ۔ اس طیارے میں سفر کا فی گھنٹہ کرایہ آٹھ لاکھ روپے ہے ۔ عمران خان نے سعودی عرب جانے کے لیے نجی فضائی کمپنی پرنسلے جیٹ کا چائیلنجر 604 جیٹ طیارہ چارٹر کیا ہے، اس طیارے میں دس نشستیں ہیں ، حجاز مقدس کے لیے عمران خان کے سفر کا آغاز پیر کو اسلام آباد سے ہوا ، طیارہ پہلے اسلام آباد سے لاہور گیا جہاں سے عمران خان کے اہل خانہ کو لے کر واپس اسلام آباد آیا۔

شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق چارٹر جیٹ طیارے کی ایک گھنٹہ پرواز کا کرایہ جس میں ایندھن اور دیگر اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں ، 8 لاکھ روپے ہوتا ہے ، عمران کے فضائی سفر کا مجموعی دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے اور اخراجات کا اندازہ ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات