ْانگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ،ْ رپورٹ

بدھ 13 جون 2018 13:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ پرسوں جمعہ کو کینٹربری میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ (کل) جمعہ کو کینٹربری میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

متعلقہ عنوان :