برازیلین فٹبالرز نے کوٹینہو کوسالگرہ کے دن انڈوں اور آٹے میں نہلا دیا

بدھ 13 جون 2018 13:14

سوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹریننگ کے دوران برازیلین کھلاڑیوں نے اپنے ساتھی فلپ کوٹینہو کو 26 ویں سالگرہ پر انڈوں اور آٹے میں نہلا دیا۔

(جاری ہے)

برازیل میں یہ روایت ہے کہ کسی کی سالگرہ پر اس پر انڈے اور آٹا ڈالا جاتا ہے، ٹریننگ سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں نے نہ صرف کوٹینہو پر انڈے ڈالے بلکہ ایک دوسرے کو بھی نشانہ بنایا، نیمار بھی اس کھیل میں مگن دکھائی دئیے۔

متعلقہ عنوان :