مریم نواز کا سیشن کورٹ آمد سے قبل رائے ونڈ میں چار بکروں کی کا صدقہ

ملک ، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں، دعا ہے کہ ووٹ کی عزت مہم کامیاب ہو ، ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘ (ن) لیگ وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی،مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 13:37

مریم نواز کا  سیشن کورٹ آمد سے قبل رائے ونڈ میں چار بکروں کی کا صدقہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘ ملک ‘ قوم اور ووٹ کی عزت کے لئے باہر نکلی ہوں‘ (ن) لیگ وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو مریم نواز نے سیشن کورٹ آمد سے قبل رائے ونڈ میں چار بکروں صدقہ د ینے کے موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الله تعالیٰ ملک کو مصیبتوں سے نجات عطا فرمائے۔

ملک‘ قوم اور ووٹ کی عزت کے لئے باہر نکلی ہوں۔ پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گی۔ الله تعالیٰ (ن) لیگ کو ووٹ کی عزت کی مہم میں کامیابی عطا فرمائے۔ ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔ انتخابات ملتوی کرنے چاہئیں یا نہیں اس کا وقت گزر گیا (ن) لیگ وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔