Live Updates

الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات افشاء ہونے کا نوٹس لے‘

چیئرمین نادرا کو منصب سے الگ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو خط

بدھ 13 جون 2018 13:37

الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات افشاء ہونے کا نوٹس لے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات افشاء ہونے کا نوٹس لے‘ الیکشن کمیشن چیئرمین نادرا کو منصب سے الگ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ بدھ کو تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو خط لکھا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ وفاقی ‘ صوبائی سیکرٹریز داخلہ کی تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کے مطالبات‘ شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدر ہے۔ الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات افشا ہونے کا نوٹس لے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین نادرا کو منصب سے الگ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات