Live Updates

متنازعہ ٹکٹوں کا ریویو کیا جا رہا ہے، عمران خان

بدھ 13 جون 2018 13:43

متنازعہ ٹکٹوں کا ریویو کیا جا رہا ہے، عمران خان
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس ان کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مطمئن ہوں‘ٹکٹوں کے معاملے پر کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے‘چوہدری افتخار نے 2013 میں آر اوز کو کنٹرول کر کے دھاندلی سے (ن) لیگ کو جتوایا‘میرے خلاف جو بھی کیا جا رہا ہے پیچھے (ن) لیگ ہے‘تحریک انصاف کو کسی سکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بدھ کو پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مطمئن ہوں، 90 فیصد ٹکٹ متنازعہ نہیں ہیں جو10 فیصد متنازعہ ہیں ان کو دیکھ رہے ہیں دوروز بعد متنازعہ ٹکٹوں کو ریویو کیا جا رہا ہے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئیے۔

(جاری ہے)

کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ تحریک انصاف نے تبدیلی لانی ہے تو وہ اقتدارمیں لے کر آئے گی اور اقتدار میں تب آئیں گے جب ہم اچھے امیدوار لائیں گے۔

عمران خان نے کہا چوہدری افتخار نے 2013 میں (ن) لیگ کو جتوایا، آر اوز کو کنٹرول کر کے دھاندلی کروائی گی۔ میرے خلاف جو بھی کیا جا رہا ہے اس کے پیچھے (ن) لیگ ہے۔حال ہی میں سامنے آنے والے اسیکنڈلز کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر عمران خان نے کہا تحریک انصاف کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات