فلمی اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے‘ ریشم

بدھ 13 جون 2018 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتی ہوں‘ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں‘ فلمی اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری کے وہ دن بھی دیکھے ہیں جو 24 گھنٹے اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا لیکن آج جب اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :