حسن کی دیکھ بھال کیلئے والدہ کے ٹوٹکے استعمال کرتی ہوں‘مسکان خان

بدھ جون 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) اداکارہ و ماڈل مسکان خان نے کہا ہے کہ حسن کی دیکھ بھال کیلئے والدہ کے ٹوٹکے استعمال کرتی ہوں‘اپنی فیملی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں‘انٹرنیشنل برانڈ کے فوٹو شوٹ کی وجہ سے دبئی میں رہائش پذیر ہوں ۔

(جاری ہے)

عید کے بعد پاکستان آئوں گی اور اپنی پہلی فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز کرو گی۔ماڈلنگ کے بعد یہ میری پہلی فلم ہوگی۔شوٹنگ کیلئے اپنی سے خود کو ذہنی طور پر تیار کررہی ہوں۔اداکارہ نے مزید بتایا پاکستا ن فیشن انڈسٹری میں اپنی مثال آپ ہے ۔۔دنیا بھر سے فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد پاکستانی ڈیزائنر ز کے ملبوسات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اہم وجہ منفر اور اعلیٰ کام ہے۔۔فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن اور تابناک ہے

متعلقہ عنوان :