Live Updates

فلم سٹار نور کا بیٹی کے ہمراہ عمرہ ‘عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ الیکٹرک کار میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

بدھ 13 جون 2018 13:43

فلم سٹار نور کا بیٹی کے ہمراہ عمرہ ‘عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) فلم سٹارنورکا بیٹی فاطمہ اورسابقہ شوہرعون چوہدری کے ساتھ عمرہ‘تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ نور صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی مرشد بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔

اس دوران جہاں انھوں عمرہ ادا کیا، وہیں روزہ رسول پرحاضری بھی دی۔ لیکن ان کی عون چوہدری سے پانچویں شادی کی افواہیں پہلے گردش میں تھیں ، مگراب سوشل میڈیا پرمنظرعام پرآنے والی ویڈیو، جس میں نوربخاری ، عمران خان اوربشریٰ بی بی کے ساتھ الیکٹرک کار میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں، نے کچھ نئے سوالات کوکھڑا کردیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات